ایران میں سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی

سیٹلائٹ ادارے سے وابستہ اہلکار جاسوسی میں ملوث تھا۔ ایرانی حکام کا دعویٰ

May 11, 2026 · بام دنیا

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کی شناخت عرفان شکورزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرفان شکورزادہ ایران کے ایک سائنسی ادارے کے ساتھ وابستہ تھا جو سیٹلائٹ کے شعبے میں کام کر رہا تھا۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔