حادثے کے بعد موٹرسائیکل فضا میں معلق، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سرے اور ڈیلٹا بارڈر کے قریب پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد موٹرسائیکل ٹریفک سگنل کے کھمبے سے لٹک گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی سہ پہر اسکاٹ روڈ اور 72 ویں ایونیو کے قریب موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ زخمی موٹرسائیکل سوار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس کی جان کو خطرہ نہیں بتایا جا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل حادثے کے بعد سڑک کے اوپر ٹریفک سگنل کے پول سے معلق تھی۔