ایرانی تیل کی ترسیل، امریکہ نے چینی کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگادیں
ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار، چار کمپنیاں شامل ہیں
امریکی انتظامیہ نے ’چین کو تیل کی ترسیل میں ایران کی مدد‘ کے الزام میں تین افراد اور نو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی عربی کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار، چار کمپنیاں شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نویں کمپنی عمان میں قائم ہے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام جمعے کے روز کیے گئے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں اُن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جنھوں نے ’ایران کو اسلحہ اور وہ پرزے خریدنے میں مدد دی جو ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات متوقع ہے۔