اسرائیل کا لبنانی قصبے کے مکینوں کو فوری انخلا کا حکم

کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات پر منتقل ہوجائیں۔صیہونی فوج

May 12, 2026 · بام دنیا

جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے پرانے شہر میں 14 فروری 2026 کو چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے سیکیورٹی اقدامات کیے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے قصبے صہمور کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے فوری طور پر نکل جانے یا پھر اپنی جان خطرے میں ڈالنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ بقاع وادی میں واقع قصبے کے رہائشی فوری طور پر علاقہ خالی کریں اور کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

یہ حکم اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں مسلسل جاری ان کارروائیوں کا حصہ ہے جن کے باعث کئی ماہ سے شہریوں کی جبری نقل مکانی جاری ہے۔ خاص طور پر جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 2 مارچ سے اب تک کم از کم 2 ہزار 869 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق لبنان کی وزارت سماجی امور نے رپورٹ کیا ہے کہ 4 مئی تک اسرائیلی حملوں اور دراندازی کے باعث 11 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔