تحقیق کیلئے عطیہ کی گئی لاشیں اسرائیلی فوجی تربیت میں استعمال ہونے لگیں

عطیہ دہندگان کی اجازت کے بغیر لاشوں کا استعمال، نئی رپورٹ سامنے آگئی

May 12, 2026 · بام دنیا

امریکہ کی ایک یونیورسٹی سائنسی تحقیق اور تعلیمی مقاصد کیلئے عطیہ کی گئی انسانی لاشیں امریکی بحریہ کو فروخت کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض لاشیں لاس اینجلس میں اسرائیلی فوج کی سرجیکل ٹیموں کی تربیت کیلئے استعمال کی جا رہی ہیں، جبکہ عطیہ دینے والے افراد نے اس استعمال کی اجازت نہیں دی تھی۔

الجزیرہ پلس کی صحافیدینا تقروری نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو  اسرائیلی فوج کے اس تربیتی پروگرام میں شامل ہیں۔