جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ۔ 6 افراد جاں بحق

اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری، جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار

May 12, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان کے علاقے کفردونین میں ایک رہائشی گھر پر رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ٹائر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

الگ واقعے میں، NNA کے مطابق صبح کے وقت اسرائیلی توپ خانے نے المنصوری اور مجدل زون کے علاقوں کے اطراف میں گولہ باری کی، جس سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی۔