اپریل میں روسی توانائی آمدن 39 فیصد بڑھ گئی
مارچ میں روسی خام تیل یورالز کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
روس کی وزارتِ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں روس کی تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی آمدن میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔
بی بی سی نے روسی اخبار کومرسانت کے حوالہ سے بتایا کہ یہ پہلا ماہانہ اضافہ ہے جو ایران جنگ کے باعث دیکھا گیا۔ مارچ میں روسی خام تیل یورالز کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اپریل میں روسی تیل کی اوسط قیمت 94.9 ڈالر فی بیرل رہی۔
2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں روس کی تیل و گیس آمدن میں مجموعی کمی بدستور موجود ہے، لیکن توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں روس کی تیل و گیس سے آمدن میں تیزی سےاضافہ ہو گا۔ مارچ اور اپریل دونوں میں روسی خام تیل کی اوسط قیمت 2026 کے بجٹ میں مقرر کردہ 59 ڈالر فی بیرل سے نمایاں طور پر زیادہ رہی۔