1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہوگی

قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ ہال میں صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی

May 12, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: 1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی 15 مئی بروز جمعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔

قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ ہال میں صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سرمایہ کار اور پرائز بانڈ ہولڈرز بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔تقریب میں کامیاب نمبروں کا اعلان روایتی انداز میں کیا جائے گا اور بعد ازاں مکمل فہرست جاری کردی جائے گی۔

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے ہے، جو ایک خوش نصیب کے حصے میں آئے گا۔ اسی طرح تین افراد کو 10،10 لاکھ روپے کے دوسرے انعامات دیے جائیں گے۔تیسرے انعام کے طور پر ایک ہزار 696 خوش نصیبوں کو 18 ہزار 500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد اس قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سال میں متعدد مرتبہ مختلف شہروں میں منعقد کی جاتی ہے اور ہر قرعہ اندازی میں ہزاروں شہری شرکت کرتے ہیں۔کامیاب نمبروں کی فہرست اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں کی جانب سے قرعہ اندازی کے فوری بعد جاری کردی جائے گی۔