حزب اللہ سے مبینہ تعلق: متحدہ عرب امارات نے 21 لبنانی شہریوں اور گروپوں کو بلیک لسٹ کر دیا

بلیک لسٹ کیے گئے افراد اور اداروں کے مالی یا تجارتی روابط کی نشاندہی کا حکم

May 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لبنان کی مسلح تنظیم ‘حزب اللہ’ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 21 لبنانی افراد اور اداروں کو دہشت گردی کی مقامی فہرست  میں شامل کر دیا ہے۔

 اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق، ان پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں 16 لبنانی شہری اور 5 اماراتی و لبنانی نژاد تنظیمیں شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ یہ افراد اور ادارے ایسی تنظیموں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے تھے جنہیں متحدہ عرب امارات پہلے ہی ‘دہشت گرد’ قرار دے چکا ہے۔

اماراتی حکام نے تمام ریگولیٹری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد اور اداروں کے مالی یا تجارتی روابط کی نشاندہی کریں اور 24 گھنٹوں کے اندر ان کے اثاثے منجمد کرنے سمیت تمام ضروری قانونی اقدامات کریں۔

 یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور اماراتی سکیورٹی ادارے ملک کے مالیاتی استحکام کو بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے متحرک ہیں۔