پاکستان کے ہاتھوں عسکری شکست سے معاشی سطح پر بھی سنبھلنے میں بھارت ناکام

روپیہ نئی ریکارڈکم ترین سطح پر، 2026 میںایشیا کی بدترین کرنسی

May 14, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

 

آپریشن سندور میں شکست کے بعد سے بھارتی معیشت گراوٹ کا شکار ہے۔ اس کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل تاریخی کم ترین سطحوں کو چھوتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز بھارتی روپیہ 95اعشاریہ 80 کی نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا، 12 مئی کو 95اعشاریہ 63 پر بند ہوا تھا۔ مارچ کے آخر میں روپیہ 94اعشاریہ 84تک گر چکا تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کرنسی کی گراوٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آ رہی۔

بھارتی روپیہ اس سال اب تک6 فیصد سے زائد کمزورہو چکا ہے اور ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بدترین مالی سالی گراوٹ کی طرف جا رہا ہے۔

گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہے۔ بھارت اپنی تقریباً 80 فیصد تیل کی ضروریات درآمد کرتا ہے، جس سے درآمداتی بل بہت بڑھ گئے ہیں، ٹریڈ ڈیفیسٹ کشیدہ ہوا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارچ 2026ء میں 11ارب ڈالر سے زائد رقم بھارتی اسٹاک سے نکالی جس کے بعدملکی مارکیٹ میں ڈالر کی شدید قلت پیداہوئی۔

مزید تفصیل اس وڈیومیں۔