باقر قالیباف چین کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی مقرر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کی تقرری کی تجویز دی تھی رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس کی منظوری دی۔

May 17, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کی تقرری کی تجویز دی تھی جس کے بعد رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس کی منظوری دی۔

بیجنگ میں ایران کے موجودہ سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی اس سے قبل چین کے امور کے لیے صدر کے نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری علی لاریجانی چین کے معاملات پر رہبرِ اعلیٰ کے خصوصی نمائندے تھے۔ علی لاریجانی 17 مارچ کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک 25 سالہ مشترکہ تعاون کے منصوبے پر دستخط کر چکے ہیں۔