تیونس ، ترکیہ و انڈونیشیا میں چاند نظر آگیا ،27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان

خیلجی ممالک کے حکام اتوار کی شام چاند کی رویت کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ: تیونس ، ترکیہ اور انڈونیشیا میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی ۔ دوسری جانب ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی۔ حکام کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہو ہو گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان سمیت دیگر بیشتر اسلامی ممالک میں اتوار 17 مئی کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جہاں حکام اتوار کی شام چاند کی رویت کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔