3 ڈرونز حملے کہاں سے کیے گئے تحقیقات جاری ہیں، اماراتی حکام

ملکی سلامتی کو خطرہ بننے والی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔اماراتی وزارت دفاع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے 3 ڈرونز کا سامنا کیا، ڈرونز مغربی سرحدی سمت سے عرب امارات میں داخل ہوئے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کہاں سے کیے گئے، اس بات کی تحقیقات جاری ہیں، مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے پر جاری کی جائیں گی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دو ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، تیسرا ڈرون الظفرہ میں براکہ نیو کلیئر پلانٹ کے قریب جنریٹر سے ٹکرایا، حکام کے مطابق پلانٹ کے اندرونی حصے محفوظ رہے۔

اماراتی وزارت دفاع نے مکمل تیاری اور الرٹ رہنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کو خطرہ بننے والی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔