سعودی عرب، عرب مارات اور عمان میں چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

مناسکِ حج (وقوفِ عرفات) منگل 26 مئی کو ادا کیے جائیں گے۔ سعودی حکام

فائل فوٹو

فائل فوٹو

رایاض: خلیجی ممالک عمان، عرب امارات اور سعودی عرب میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ اور عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد دونوں ممالک میں پہلی ذو الحج کل بروز پیر، 18 مئی 2026ء کو ہوگی۔ اس حساب سے مناسکِ حج (وقوفِ عرفات) منگل 26 مئی کو ادا کیے جائیں گے جبکہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن بدھ 27 مئی 2026ء کو ہوگا۔