ایران نے جلد فیصلہ نہ کیا تو نام و نشان نہیں بچے گا: ٹرمپ کی نئی دھمکی

ایران کے لیے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بہتر یہی ہے کہ وہ تیزی سے اپنے اقدامات کریں،

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت تیزی سے نکل رہا ہے، اور اگر ایرانی قیادت نے فوری اقدامات نہ کیے تو نتائج بھیانک ہوں گے۔

اتوار کے روز اپنی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک انتہائی سخت پیغام جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کے لیے الٹی گنتی (کلاک ٹکنگ) شروع ہو چکی ہے، اور بہتر یہی ہے کہ وہ تیزی سے اپنے اقدامات کریں، ورنہ ان کا کچھ باقی نہیں بچے گا۔ اس وقت ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے۔