ایران یورینیم افزودگی پر نہ تو بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ : اسماعیل بقائی
معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
فائل فوٹو
تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘
انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ؎’یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔
بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان شرائط کے تبادلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے مطالبات واضح ہیں۔ ان کے مطابق مثال کے طور پر ایران کے منجمد اثاثوں پر سے پابندیاں ختم ہونے کو اپنی شرط کہتے ہیں جبکہ ہم اسے اپنا مطالبہ قرار دیتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب بین الاقوامی سطح پر قابلِ اعتبار نہیں رہا‘، اور خطے کے ممالک، بشمول متحدہ عرب امارات، کو حالیہ مہینوں کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان کے بقول امریکی موجودگی نے خطے کے امن کو بہتر بنانے کے بجائے اسے شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔