مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکی شرائط کا جواب بھیج دیا, ایران
ہمیں پاکستانی ثالث کے ذریعے ان کے نکات اور شرائط کا ایک مجموعہ موصول ہوا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
فائل فوٹو
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکی شرائط کا جواب بھیج دیا ہے اور پاکستانی ثالث کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔
اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران امریکی تجویز کے مندرجات کے بارے میں بتایا کہ جب تہران نے 14 نکاتی منصوبہ پیش کیا تو امریکہ نے اس پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے جواب میں ہم نے بھی اپنی تحفظات سامنے رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے امریکی فریق نے عوامی طور پر 14 نکاتی منصوبے کو مسترد کر دیا جس کے بعد ہمیں پاکستانی ثالث کے ذریعے ان کے نکات اور شرائط کا ایک مجموعہ موصول ہوا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا تہران کی جانب سے 14 نکاتی منصوبہ بھیجے جانے کے اگلے ہی دن انھیں امریکی شرائط موصول ہوئیں۔
’گذشتہ چند دنوں میں ان نکات کا جائزہ لیا گیا اور اس کے جواب میں ہماری طرف سے ردِعمل بھی فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی ثالث کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔‘