جنگ بندی سے متعلق مذاکرات، ایران نے پاکستان کو نئی 14 نکاتی تجاویز پیش کر دیں

ہ تہران کا مؤقف پاکستانی ثالثی کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا گیا ہے۔، ایرانی وزارت خارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران نے پاکستان کے ذریعے مذاکراتی عمل کے لیے نئی 14 نکاتی تجاویز پیش کر دی ہیں۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران کی جانب سے بھیجی گئی نئی تجویز کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔ ایران نے اس نئی تجویز میں جنگ بندی، خطے میں استحکام، پابندیوں میں نرمی اور مذاکراتی عمل کو مؤثر بنانے پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ تہران کا مؤقف پاکستانی ثالثی کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا گیا ہے۔