امریکہ ایران معاہدے کی کوششیں تیز, قطر کا مذاکراتی وفد بھی ایران پہنچ گیا
قطری وفد امریکی حکام کے ساتھ رابطے اور مشاورت کے تحت ایران میں موجود ہے ۔
فائل فوٹو
تہران:قطر کا ایک اعلیٰ سطح مذاکراتی وفد تہران پہنچ گیا ہے تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ممکن بنائی جا سکے اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
رائٹرز کے مطابق قطری وفد امریکی حکام کے ساتھ رابطے اور مشاورت کے تحت ایران میں موجود ہے، جہاں مختلف اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا، جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا اور متنازع امور کے حل کے لیے سفارتی پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔
قطر اس سے قبل بھی مشرقِ وسطیٰ میں کئی اہم تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ ایران جنگ کے دوران براہِ راست ثالثی میں اس کی سرگرم شمولیت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
#UPDATE: A negotiating team from #Qatar in Tehran to help secure #US–#Iran deal to end #IranWar, says @Reuters source https://t.co/Il7QsmLt9i pic.twitter.com/d9yiV6aCZQ
— Arab News (@arabnews) May 22, 2026