ایران معاہدہ کرنے کے لیے مرا جا رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین اور طاقتور فوج ہے ،وائٹ ہاؤس میں لائیو خطاب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور ایک نیا معاہدہ کرنے کے لیے مرا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں لائیو خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے واشنگٹن کی فوجی طاقت کا دفاع کیا اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں کا تذکرہ کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین اور طاقتور فوج ہے۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کے لیے ماضی میں وینزویلا کی مہمات اور حالیہ مہینوں میں ایران کے خلاف کی جانے والی امریکی عسکری کارروائیوں کا حوالہ دیا۔

صدر ٹرمپ نے مڈل ایسٹ میں جاری کشیدگی اور مذاکرات کے تناظر میں کہا کہ امریکی دباؤ کے باعث تہران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور وہ واشنگٹن کے ساتھ ہر قیمت پر ڈیل (معاہدہ) کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔