سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پرمنظور
رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے،
May 23, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بتایا کہ رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے، سالانہ رپورٹ شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں عالمی تنازعات، امن و سلامتی اور انسانی بحرانوں کی نشاندہی کی گئی، رپورٹ میں امن مشنز، تنازعات کے حل اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا۔