چین میں کوئلے کی کان دھماکے سے پھٹ گئی۔ 90 کارکن ہلاک

دھماکہ ہونے کے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے۔ میڈیارپورٹس

May 23, 2026 · بام دنیا

تصویر: سوشل میڈیا

 

شمالی چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم90افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ کے مطابق یہ حادثہ صوبے شانزی میں ٹونگ زو گروپ کی لیوشینیو کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے ہوا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے کے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے۔ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر تعینات ہیں۔لاپتہ کارکنوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، اور سانحہ کی مکمل شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ کان میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔