امریکہ کے ساتھ معاہدے پر اختلافات برقرار، ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ
یورینیم افزودگی کو 10 برس تک روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ایرانی نیوز ایجنسی
فائل فوٹو
تہران: ایرانی خبر رساں ادارے تسلیم کا دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے پر اختلافات برقرار ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے “تسنیم” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی شرائط پر اختلافات بدستور موجود ہیں، یورینیم افزودگی کو 10 برس تک روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے رکاوٹیں برقرار رہیں تو مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ تسنیم نیوز ایجنسی کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی خبر رساں ایجنسی قرار دیا جاتا ہے۔