سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روز کے بعد بڑا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 77ہزار 762روپے ہو گئی۔
فائل فوٹو
کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 554ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 77ہزار 762روپے ہو گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 943روپے کے اضافے سے 4لاکھ ہزار 603روپے ہو گئی۔