تہران میں تباہ شدہ مکانات کی بحالی تقریباً مکمل کر لی بلدیہ کا دعویٰ

بلدیہ تہران کے مطابق متاثرہ ڈھانچوں کی مرمت مکمل مراحل میں داخل

May 26, 2026 · بام دنیا

تہران کی بلدیہ کے ترجمان عبدالمطہر محمد خانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے تہران میں جن 39 ہزار 650 گھروں کو معمولی نقصان پہنچا تھا، ان میں سے 97 فیصد کی مرمت کر دی گئی ہے۔

تہران بلدیہ کے ان عہدے دار کے مطابق معمولی نقصان کی تعریف یہ ہے کہ گھر کے دروازوں اور کھڑکیاں متاثر ہوئے ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے ایسے گھروں کی 75 فیصد تعمیر نو کی اطلاع بھی دی ہے جن کے نقصان کی سطح کو ’درمیانہ‘ قرار دیا گیا تھا۔