اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودۃ کو شہید کرنے کا دعویٰ
حماس نے تاحال محمد عودۃ کی موت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودۃ کو ہلاک کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں لکھا کہ محمد عودۃ 7 اکتوبر کے حملوں کے وقت حماس کی انٹیلیجنس کے سربراہ تھے اور انھیں عزالدین حداد کی موت کے بعد ایک ہفتے قبل ہی حماس کے عسکری ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ محمد عودہ اسرائیلی شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے ’قتل، اغوا اور انھیں زخمی‘ کرنے کے ذمہ دار تھے۔
’ہم ان تمام لوگوں کا پیچھا کرنا جاری رکھیں گے جنھوں نے 7 اکتوبر کے قتلِ عام میں حصہ لیا تھا۔ جلد یا بدیر اسرائیل ان سب تک پہنچے گا۔‘
حماس نے تاحال محمد عودۃ کی موت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔