ملک اپنے ایٹمی ہتھیار کسی صورت ترک نہیں کرے گا،ترجمان شمالی کوریا

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں جبکہ کواڈ اتحاد کی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے۔

May 28, 2026 · بام دنیا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی ہتھیار کسی صورت ترک نہیں کرے گا اور جوہری پروگرام سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ترجمان کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں جبکہ کواڈ اتحاد کی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں شمالی کوریا نے نئے کلسٹر بم وارہیڈ اور الیکٹرو میگنیٹک ہتھیاروں کے تجربات کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2006 سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو مسلسل توسیع دے رہا ہے۔