یوکرین نے امریکا سے فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید اسلحہ مانگ لیا
یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اضافی مدد فراہم کی جائے تاکہ روسی حملوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔
یوکرین نے امریکا سے فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید اسلحہ طلب کر لیا
یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ارسال کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید گولہ بارود فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی نے اپنے خط میں امریکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے اضافی مدد فراہم کی جائے تاکہ روسی حملوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور دیگر اضافی دفاعی آلات ملک کے اہم علاقوں کو روسی حملوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے امریکی قیادت سے اپیل کی کہ یوکرین کے فضائی دفاع کو مزید مؤثر بنانے کیلئے فوری تعاون جاری رکھا جائے۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث یوکرین مسلسل اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مغربی ممالک سے تعاون حاصل کر رہا ہے۔