جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے تیز۔ بڑے پیمانے پر انخلا
“زندگی بچانے کی جنگ۔ جنوبی لبنان کے شہریوں کی حالت تشویشناک
May 29, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی حملوں میں توسیع کے ساتھ ہی جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔
جنوبی لبنان کے شہر طائر سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ پورے ملک میں لوگ عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، لیکن جنوبی علاقوں کے عوام کی پوری توجہ “زندہ رہنے” پر مرکوز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج شدید فضائی و زمینی حملے کر رہی ہے اور اس نے “جنوب میں موجود تمام افراد کو شمال کی طرف منتقل ہونے اور علاقہ خالی کرنے” کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔