اسرائیل جنسی تشدد کے مرتکب اہلکاروں سے تعلق ختم کرے۔اقوام متحدہ
“اپنی صفوں میں مجرموں کو سزا دو”۔ یو این نمائندہ کا اسرائیل پر زور
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی بین سول نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود جنسی تشدد کے مرتکب افراد سے تمام تعلقات ختم کرے۔
انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جب اسرائیل کو اقوام متحدہ کی اس فہرست میں شامل کیا گیا جس میں مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد میں ملوث ریاستیں درج ہوتی ہیں۔
اسرائیل نے اس فہرست میں شمولیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتینو گوتریس پر تنقید کی اور کہا کہ وہ عالمی ادارے کے سربراہ سے تعلقات منقطع کرے گا۔
بین سول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے تعلقات ختم کرنے کے بجائے، جو اسرائیلی افواج کی جانب سے جنسی تشدد کو بے نقاب کر رہے ہیں، اسرائیل کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں موجود مجرموں سے تعلقات ختم کرے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔