خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملہ۔ 3 فلسطینی شہید المواصی اور غزہ سٹی اسرائیلی گولہ باری اور ڈرون حملوں کی زد میں May 29, 2026 · بام دنیا فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے علاقے المواصی میں شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ وفا نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری سے بھی کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب شمالی غزہ میں غزہ سٹی کی یرموک اسٹریٹ پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ Facebook Twitter WhatsApp