رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 868 ارب روپےکی کمی ہوئی۔ایف بی آر
پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12095 ارب روپےتھا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں کمی آئی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر نے 11227 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا ہے جو اپنے مقرر کردہ ہدف سے کم ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12095 ارب روپے تھا لیکن ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 868 ارب روپے کم ٹیکس وصول کیا ہے۔
ایف بی آر کے جاری اعدادوشمار کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں ایف بی آر نے 966 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ماہانہ ہدف 1150 ارب روپے ہے۔
پاکستان اس وقت بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے تحت ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو حاصل کرنا ضروری ہے۔
مالی سال 2026 کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14307 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد اس ہدف کو کم کر کے 13979 ارب روپے کیا گیا لیکن رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران 11227 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔
اب رواں مالی سال کے صرف ایک ماہ کے دوران ایف بی آر کے لیے اپنے مطلوبہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے 2752 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنا بظاہر ناممکن ہے۔
آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15264 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے