کیف میں زور دار دھماکے۔ 4 افراد ہلاک متعدد زخمی
یوکرین کے دارالحکومت میں مکمل بلیک آؤٹ ہو گیا، شہری نظام شدید متاثر
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر کم از کم 8 دھماکوں کی آوازیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش (بلیک آؤٹ) بھی ہوگئی، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف میں ایک گیس اسٹیشن کو آگ بھی لگی جبکہ دھماکے صرف کیف تک محدود نہیں رہے بلکہ خارکیف سمیت دیگر تین مقامات پر بھی ہوئے۔
روسی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں یوکرین کے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں اور روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔