روس کے یوکرینی شہروں پر حملے۔ 22 افراد ہلاک
روسی حملوں میں 100 سے زائد افراد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں
June 3, 2026 · بام دنیا
یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف بڑے شہروں پر روسی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں رہائشی عمارتوں، بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق کئی مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں یوکرین کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں اور روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔