نئی دہلی کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک،متعدد زخمی
واقعے کے بعد ہوٹل میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد نے جان بچانے کے لیے عمارت سے نکلنے کی کوشش کی۔
نئی دہلی کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک،متعدد زخمی
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بدھ کی صبح ہوٹل میں اچانک بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے مختلف حصوں تک پھیل گئی۔ واقعے کے بعد ہوٹل میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد نے جان بچانے کے لیے عمارت سے نکلنے کی کوشش کی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے متعدد فائر ٹینڈرز اور امدادی گاڑیاں استعمال کی گئیں۔
ریسکیو کارروائی کے دوران 40 سے زائد افراد کو عمارت سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام نے بعد ازاں 21 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
Malviya Nagar, Delhi: A massive fire tore through Lemon Green Hotel on Wednesday morning, killing 20 people and triggering a major emergency response. Authorities have secured the area and launched an investigation to determine the cause of the blaze. Rescue and assessment… pic.twitter.com/sFxouyKKeE
— Mirror Now (@MirrorNow) June 3, 2026
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوٹل کے آپریشن اور حفاظتی انتظامات سے متعلق بعض ضابطہ جاتی سوالات بھی زیرِ غور ہیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
آتشزدگی کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کے آثار دکھائی دیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ہلاک و زخمی افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔