محکمہ ریلوے کاانوکھاکارنامہ۔بند ٹرین کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری

کنفرمیشن کے ساتھ رقم بھی وصول کر لی گئی۔متاثرہ مسافر

June 3, 2026 · امت خاص

سکرین شاٹ

ریلوے نے دو ماہ پہلے بند ہونے والی بولان میل کی آن لائن ٹکٹ جاری کردی ، رقم بھی وصول کرلی گئی، مسافر دھکے کھاتارہا۔یہ انوکھاکارنامہ تب سامنے آیا جب مسافر نے جیکب آباد سے کراچی جانے کے لیے دو جون کو 4 ڈاؤن بولان میل کی اے سی لوئر کلاس میں اپنی ٹکٹ کرائی ۔محکمہ ریلوے کی آنلائن ایپلیکیشن میںمسافر کی ٹکٹ کنفرم کرنے کے ساتھ ساتھ رقم بھی وصول کر لی گئی۔

مذکورہ مسافر جب کراچی روانگی کے لیے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچا تو ٹرین کا کوئی نام و نشان ہی نہیں تھا۔ پوچھنے پربتایا گیاکہ دو ماہ قبل محکمہ کی طرف سے ٹرین بند کر دی گئی ہے۔متاثرہ شہری اذان علی نے بتایاکہ میں نے ادا کی گئی ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کاتقاضکیا تو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے ملازمین نے کہا کہ اپنے پیسے آن لائن والوں سے جاکر لو۔

اذان کاکہناہے کہ میں کراچی کی ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہوں ،ریلوے کی غفلت اور غیر ذمہ داری سے میں کام پر نہیں پہنچ پایا اور اب میری تنخواہ سے کٹوتی ہوگی۔

ٹیگز: