بحرین اور کویت میں اہم تنصیبات پر ایرانی حملوں سے 1ہلاکت ۔63 زخمی
فضائی دفاعی نظام نے میزائل ناکام بنائے، ایک ہلاک، 63 زخمی
فائل فوٹو
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایران نے بحرین اور کویت میں اہم تنصیبات پر ڈرونز اور میزائل حملے کر دیے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 63 افراد زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور پروازیں معطل ہو گئیں۔
کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔ امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔
بتایا گیا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے جو اہداف پر نہیں لگے، جبکہ بحرین اور بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل ناکام بنائے گئے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔
دوسری جانب امریکی فورسز نے بوٹسوانا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا،جو ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔