سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل
فائل فوٹو
سانگھڑ: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.1 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے علاقے میں مزید تلاش کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، اس نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار اور ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔