اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 ممالک کو نیا غیر مستقل رکن منتخب کرلیا گیا

آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور زمبابوے شامل

June 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 ممالک کو نیا غیر مستقل رکن منتخب کرلیا گیا۔

نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق ان ممالک میں آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور زمبابوے شامل ہیں ۔

منتخب ممالک کو 2 سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ ان ممالک کی مدت کا آغاز  یکم  جنوری 2027 سے ہوگا۔