ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔

June 4, 2026 · بام دنیا

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران سے متعلق ممکنہ جنگی صورتحال کے دوران صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قرارداد کی منظوری ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے تحت دی گئی، جس کی حمایت چار ریپبلکن ارکان نے بھی کی۔

قرارداد کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، اور بغیر اجازت فوجی کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔

یہ اقدام امریکی سیاسی حلقوں میں جنگی اختیارات اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے جاری بحث کو مزید تیز کر رہا ہے۔