اسرائیل نے فلسطینی ویمن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑی کو گرفتار کرلیا
نٹالی ابو دایہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا،
June 4, 2026 · بام دنیا
اسرائیل نے فلسطینی ویمن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑی گرفتار کرلیا-اسرائیلی حکام نے فلسطین ویمن فٹبال ٹیم کی دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں رند الحلاوانی اور نٹالی ابو دایہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نٹالی ابو دایہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، جبکہ رند الحلاوانی کو مقبوضہ بیت المقدس کے پولیس اسٹیشن بلا کر تحویل میں لیا گیا۔
فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو نشانہ بنانا قابلِ افسوس ہے۔
ایسوسی ایشن نے فیفا سے فوری نوٹس لینے اور اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔