کویت نے ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کردی

اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

June 4, 2026 · بام دنیا

کویت نے ایئرپورٹ پر ہونے والے مبینہ ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں واقعے کی ابتدائی جھلکیاں سامنے آئی ہیں۔

کویتی حکام کے مطابق ٹرمینل ون کو ایک ڈرون نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر نقصان ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت ایئرپورٹ پر کسی بھی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔