امریکی وزیر خارجہ کے جوتے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے

تصاویر میں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ جوتے مارکو روبیو کے پاؤں کے مقابلے میں کچھ بڑے دکھائی دے رہے ہیں،

June 4, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے جب ان کے پہنے ہوئے جوتوں سے متعلق دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بطور تحفہ دیے گئے تھے۔ تصاویر میں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ جوتے مارکو روبیو کے پاؤں کے مقابلے میں کچھ بڑے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں اور انتظامیہ کے بعض ارکان کو ایک مخصوص طرز کے جوتے تحفے میں دینے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات خود اندازہ لگا کر جوتوں کا سائز تجویز کرتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوتے ایک معروف امریکی برانڈ کے تھے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو بھی اسی طرز کے جوتے پہنے دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں کانگریس کی ایک سماعت کے دوران جب مارکو روبیو سے ان جوتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنجیدہ سماعت ہے یا کوئی سرکس۔