فٹبال ٹورنامنٹ:پاکستان نے میزبان مالدیپ کو0-3 سے مات دیدی

عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کئے۔

June 4, 2026 · اسپورٹس
فوٹو اسکرین شاٹ

فوٹو اسکرین شاٹ

کراچی : مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان ملک کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستان کے جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلادیش سے مقابلہ برابر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم پر مالدیپ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنے کا دباؤ تھا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور جب ریفری نے وقفے کی سیٹی بجائی تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کیا۔

54ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان عمر نواز نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ یہ عمر نواز کا پاکستان کے جانب سے دوسرا میچ تھا اور وہ پہلی مرتبہ اسٹارٹنگ الیون کا حصہ بنے تھے۔