اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہتھیار ڈالنے اور شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا،حزب اللہ

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ’بے وجہ، ذلت آمیز اور شرمناک‘ ہیں،نعیم قاسم

June 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کوئی بھی معاہدہ ہتھیار ڈالنے اور شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا۔

ایک بیان میں انھوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو ’بے وجہ، ذلت آمیز اور شرمناک‘ قرار دیا اوردعویٰ کیا کہ لبنانی عوام کا ایک بڑا حصہ ان مذاکرات کو ’دوٹوک طور پر‘ مسترد کرتا ہے۔

حزب اللہ کے رہنما نے خبردار کیا کہ جب تک لبنانی علاقوں پر بمباری جاری رہے گی، شمالی اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا اصرار ہے کہ جنگ بندی حزب اللہ کے خلاف اس کے زمینی حملے کو نہیں روکے گی۔