جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے۔لبنان میں 8 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ 8 افراد زخمی

June 5, 2026 · بام دنیا

بیروت: اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں لبنان میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ حملے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیے گئے، جس پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔