لبنانی سرحد پر جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی افسر شدید زخمی

دو کی حالت تشویشناک ،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ترجمان اسرائیلی فوج

June 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی اور زمینی جھڑپوں کے دوران ان کے 3 جنگی افسر (کامبیٹ آفیسرز) زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ روز جنوبی لبنان میں ایک مبینہ فضائی ہدف (ڈرون یا راکٹ حملے) کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر شدید زخمی ہوا۔

ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح ایک اور افسر کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ اسی دوران “شدت پسندوں” کے ساتھ براہ راست آمنے سامنے کی جھڑپ میں تیسرا افسر معمولی زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افسران کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔