آئرلینڈ نے دائیں بازو کے 2 اسرائیلی وزرا پر پابندی لگادی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے  وزیر بن گویر اور وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کے آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔

June 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈبلن:آئرلینڈ کی حکومت نے انتہائی دائیں بازو کے دو اسرائیلی وزرا پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے قومی سلامتی کے  وزیر بن گویر اور وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کے آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا نا صرف غزہ امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے سے ناروا سلوک بلکہ فلسطینیوں کے بارے میں ان کے مسلسل بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیلی وزرا فلسطینیوں کو ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

بین گویر اور سموٹریچ دونوں پر دیگر ممالک کی طرف سے پابندی عائد کی جا چکی ہے اور ان پر نسل کشی سے متعلق بیانات دینے کا الزام ہے۔