رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ہزاروں قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان

سیکیورٹی سے متعلق جرائم، بشمول جاسوسی کے الزامات میں قید افراد کو اس معافی میں شامل نہیں کیا گیا ،میڈیا رپورٹس

June 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے دو ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف یا کم کر دی ہیں، یہ بات سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے رپورٹ کی ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژئی کی جانب سے رحم کی اپیل منظور کیے جانے کے بعد بیشتر قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔

تاہم دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق جرائم، بشمول جاسوسی کے الزامات میں قید افراد کو اس معافی میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران میں دسمبر میں ملک گیر احتجاج کے بعد ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، یہ احتجاج پہلے سے جاری معاشی بحران کے تناظر میں ہوا تھا جسے کئی دہائیوں سے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں نے مزید شدت دی ہے۔