ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز مستعفی ہونے کا فیصلہ

امریکی صدر کے قریبی معاون کا استعفیٰ، انتظامی بحران کی نشاندہی

June 6, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نے اپنے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 69 سالہ سوزی وائلز امریکی صدر کی کابینہ میں جاری اندرونی اختلافات اور مبینہ طور پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ناروا رویے سے تنگ آ چکی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوزی وائلز 2015 سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے منسلک رہی ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف کے اہم عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔